’’ ان کی فوری سرجری نہ کی گئی تو ۔ ۔ ۔ ‘‘ کیمپ جیل میں قید لیگی رہنما حنیف عباسی سے متعلق ایک عرصے بعد انتہائی پریشان کن خبرآگئی

’’ ان کی فوری سرجری نہ کی گئی تو ۔ ۔ ۔ ‘‘ کیمپ جیل میں قید لیگی رہنما حنیف ...
’’ ان کی فوری سرجری نہ کی گئی تو ۔ ۔ ۔ ‘‘ کیمپ جیل میں قید لیگی رہنما حنیف عباسی سے متعلق ایک عرصے بعد انتہائی پریشان کن خبرآگئی

  

لاہور، راولپنڈی(ویب ڈیسک) ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قیدکی سزا کاٹنے والے ن لیگی رہنما سابق ایم این اے حنیف عباسی کی لاہورکیمپ جیل میں طبیعت مزید خراب ہوگئی۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حنیف عباسی کی فوری سرجری نہ کی گئی تو گردے ناکارہ ہوسکتے ہیں ۔لاہورکیمپ جیل ذرائع کے مطابق حنیف عباسی کے بائیں گردے کے سی ٹی اسکین کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ بائیں گردے کی پتھری مثانے کی نالی میں چلی گئی جس سے حنیف عباسی کے گردے بری طرح متاثر ہورہے ہیں اورڈاکٹروں نے فوری سرجری کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب حنیف عباسی ذاتی معالج سے سرجری کرانے پر بضد ہیں۔یاد رہے کہ حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل سے اٹک جیل اور پھر لاہورکیمپ جیل منتقل کردیا گیا تھا جس سے ان کے لواحقین کو ملاقات میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور