میرے بچوں نے اچھا کیا جو بیرون ملک کاروبار کیا: نواز شریف

میرے بچوں نے اچھا کیا جو بیرون ملک کاروبار کیا: نواز شریف
میرے بچوں نے اچھا کیا جو بیرون ملک کاروبار کیا: نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک سے براہ راست مخاطب ہوگئے۔ سابق وزیر اعظم نے جج ارشد ملک سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے بچے یہاں کاروبار کریں تو مصیبت ، باہر کاروبار کریں تو مصیبت ہے۔ میرے بچوں نے اچھا کیا جو بیرون ملک کاروبار کیا۔
العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کے دوران نواز شریف عدالت میں براہ راست جج سے مخاطب ہوگئے اور کہا آج تک سمجھ نہیں آیا کہ کیس کیوں بنایا گیا۔ استغاثہ کو بھی پتہ نہیں ہوگا کہ کیس کیوں بنایا گیا ہے۔ دنیا بھر کے بچے باہر پڑھتے اور کاروبار کرتے ہیں میرے بچوں نے پیسے بھیج دیے تو کون سا عجوبہ ہوگیا۔میرے خلاف کرپشن یا کک بیکس کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔ وزیر اعظم رہا ہوں ، میرے بچے یہاں کاروبار کریں تو مصیبت ، باہر کاروبار کریں تو مصیبت ہے۔ میرے بچوں نے اچھا کیا جو بیرون ملک کاروبار کیا۔ میں سیاست میں تھا مجھے فرصت نہیں تھی۔
نواز شریف کے جج سے مکالمے پر نیب پراسیکیوٹر نے اعتراض اٹھایا اور کہا کہ کیس یہ نہیں کہ بیرون ملک کاروبار کیوں کرتے ہیں ، کیس یہ ہے کہ بیرون ملک کاروبار کیسے کرتے ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر کے اعتراض پر نواز شریف نے اپنی بات کا تسلسل برقرار رکھا اور کہا کہ میرے والد میری پیدائش سے بھی پہلے کاروبار کر رہے تھے، ہمیں حکومت دھکے نہ دیتی تو بچے بھی یہیں کاروبار کرتے۔ ہمیں پہلے 1971 اور پھر 1999 میں ملک سے نکال دیا ۔ میں 1971 میں سیاست میں بھی نہیں تھا ، ہم خوشی سے بیرون ملک نہیں گئے، میرے بچے باہر جاکر کاروبار نہ کرتے تو کیا بھیک مانگتے؟۔