ہماراکیس یہ نہیں آپ کے بیٹے بیرون ملک کیوں کاروبار کرتے ہیں؟نیب پراسیکیوٹر کا نوازشریف سے جج سے مکالمے پر اعتراض
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت میں العزیزیہ ریفرنس کی سماعت جاری ہے،سابق وزیراعظم نوازشریف کا 342 کے تحت بیان ریکارڈ کیا جارہا ہے ، احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک بیان ریکارڈ کررہے ہیں۔
دوران سماعت نوازشریف کے جج سے مکالمے پر نیب پراسیکیوٹرنے اعتراض اٹھا دیا،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہمارا کیس یہ نہیں آپ کے بیٹے بیرون ملک کیوں کارربار کرتے ہیں؟ہمارا کیس یہ ہے کہ انہوں نے کیسے کاروبارقائم کئے ؟۔اس پر نوازشریف نے کہا کہ ہمیں ملک سے نکال دیا گیاتھا کیا باہر جا کر بھیک مانگتے؟،ہم شوق سے بار نہیں کئے گئے تھے ۔