” ہم نے جس تبدیلی کیلئے جدو جہد کی ، یہ۔۔۔“ حکومت کی اتحادی اہم جماعت کا صبر جواب دے گیا، کھل کر میدان میں آگئی
کراچی(ویب ڈیسک) ایم کیوایم پاکستان کے کنونیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج پاکستان جس تبدیلی کے مراحلے سے گزار رہا ہے یہ وہ تبدیلی نہیں جس کے لیئے ایم کیوایم پاکستان نے جدو جہد کا آغاز کیا تھا۔
انہوں نے کہا آج ہمارے سامنے جو مسائل درپیش ہیں ان میں حقوق سے محروم عوام کے حقوق کے حصول زندہ رہنے کا حق کے ساتھ ساتھ ہمارے چوری ہونے والے مینڈ یٹ کی واپسی شامل ہے اس پس منظر میں تنظیم کے ذمہ داران اور کارکنان کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نچلی سطح پر عوام سے رابطہ کریں اور ان کو حالات کی سنگینی سے آگاہ کرتے ہوئے ان سے تعاون طلب کریں حالیہ انتخابات میں ایم کیوایم پاکستان کو دی جانے والی مصنوعی شکست کے اسباب سے ان کوآگاہ کریں اور یہ پیغام ان کو پہنچا ئیں ہم اتحاد سے ہی ان سازشوں کا سامنہ کرسکتے ہیں ۔یہ بات انہوں نے ضلع غربی کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی و ممبر قومی اسمبلی سید امین الحق ، رکن رابطہ کمیٹی فرقان اطیب ضلع غربی کے انچارج عبدالحق اور ڈسٹر کٹ و ٹاﺅن کے ذمہ داران شریک ہوئے۔