سابق کمشنراوورسیزپاکستانیزکمیشن افضال بھٹی کےخلاف کیس کی سماعت،سپریم کورٹ نے نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط اجازت دیدی

سابق کمشنراوورسیزپاکستانیزکمیشن افضال بھٹی کےخلاف کیس کی سماعت،سپریم کورٹ ...
سابق کمشنراوورسیزپاکستانیزکمیشن افضال بھٹی کےخلاف کیس کی سماعت،سپریم کورٹ نے نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط اجازت دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق کمشنراوورسیزپاکستانیزکمیشن افضال بھٹی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط اجازت دیدی،عدالت نے افضال بھٹی کو 10 روز میں 65 لاکھ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سابق کمشنراوورسیزپاکستانیزکمیشن افضال بھٹی کےخلاف کیس کی سماعت کی، ڈی جی نیب لاہور نے عدالت کو بتایاکہ افضال بھٹی کے ذمہ ایک کروڑ 35 لاکھ واجب الاداہیں،افضال بھٹی 50 لاکھ روپے جمع کرانے کوتیارہیں،
عدالت نے افضال بھٹی کانام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط اجازت دےدی۔چیف جسٹس نے کہا کہ افضال بھٹی 10 روزمیں 65 لاکھ قومی خزانے میں جمع کرادیں اورافضال بھٹی سے رقم وصولی کاعمل 10 روزمیں مکمل کرلیاجائے۔