وزیرمملکت شہریارآفریدی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

وزیرمملکت شہریارآفریدی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
وزیرمملکت شہریارآفریدی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے ہری پور کے پولیس افسر کی بیٹی کی تصویر شہید ایس پی پشاور طاہر داوڑ کی بیٹی سمجھ کر ٹوئٹ کردی۔سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم میں ایک بچی کی تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ شہید ایس پی طاہر داوڑ کی باہمت بیٹی ہے تاہم وہ شہید داوڑ کی بیٹی نہیں ہے۔شہریار آفریدی نے بھی تصدیق کیے گئے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وہی تصویر شیئر کردی۔

اپنے بیان میں شہریار آفریدی نے کہا کہ وہ شہید ایس پی طاہر داوڑ کی صاحبزادی فاطمہ کی ہمت کی تعریف کرتے ہیں۔وزیر مملکت نے شہید ایس پی طاہر داوڑ کی تصویر کے ساتھ پولیس یونیفارم میں جس بچی کی تصویر شیئر کی وہ ہری پور پولیس کے ایک افسر کی بیٹی ہے، اس کی تصحیح ایک پولیس افسر نے شہریار آفریدی کی ٹوئٹ کے جواب میں بھی کی۔یاد ہے کہ شہید ایس پی طاہر داوڑ کو 26 اکتوبر کو اسلام آباد سے اغوا کیا گیا جس کے بعد ان کی لاش افغانستان سے برآمد ہوئی تھی۔