این اے 95 میانوالی،وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن ٹربیونل نے این اے 95 میانوالی سے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے این اے 95سے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی،جسٹس شاہدوحید پر مشتمل بنچ نے سماعت کی۔
درخواست گزار نے عدالت کے رو بروموقف اختیار کیاکہ عمران خان نے الیکشن ایکٹ 2017 پرعمل نہیں کیا،عدالت سے استدعا ہے کہ عمران خان کی این اے95سے کامیابی کالعدم قراردی جائے،ٹربیونل نے دلائل سننے کے بعد الیکشن پٹیشن کے قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔