پاکستانیوں نے نیا ریکارڈ قائم کر ڈالا مگر کس میں ؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

پاکستانیوں نے نیا ریکارڈ قائم کر ڈالا مگر کس میں ؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے ...
پاکستانیوں نے نیا ریکارڈ قائم کر ڈالا مگر کس میں ؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) پاکستانیوں نے فون کالز کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانی عوام نے گزشتہ تین سالوں میں 1097 ارب روپے کی رفون کالیں کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ پاکستانی قوم 22 کروڑ افراد پر مشتمل ہے جبکہ 7 کروڑ پاکستانیوں کے پاس موبائل فون موجود ہین اور یہ شرح جنوبی ایشیاءمیں سب سے زیادہ ہے پاکستان میں فون کمپنیوں کی تعداد چار ہے اور چاروں کمپنیوں نے عوام کو مختلف پیکجز فراہم کررکھے ہیں اس کے باوجود گزشتہ تین سالوں میں عوام نے فون کالز پر 1097 ارب روپے خرچ کئے ہیں دستاویزات کے مطابق سال 2015 ءمیں 317.82 ارب روپے کی کالز کی گئیں سال 2016 ءمیں 365.48 ارب روپے کی کالز کیں۔سال 2017 ءمیں 412.28 ارب روپے کی کالز کی گئی ہیں ۔