”ان 100 پاکستانیوں کو بھارت آنے دو کیونکہ ۔۔۔“ بھارت نے بڑا اعلان کر دیا ، یہ پاکستانی کون ہیں ؟ مریض نہیں بلکہ ۔۔۔ بڑی خبر آ گئی

”ان 100 پاکستانیوں کو بھارت آنے دو کیونکہ ۔۔۔“ بھارت نے بڑا اعلان کر دیا ، یہ ...
”ان 100 پاکستانیوں کو بھارت آنے دو کیونکہ ۔۔۔“ بھارت نے بڑا اعلان کر دیا ، یہ پاکستانی کون ہیں ؟ مریض نہیں بلکہ ۔۔۔ بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی انگریزی اخبار ’ ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق بھارت نے پاکستان کے 100 زائرین کو حضرت خواجہ علاو¿الدین علی احمد صابر ؒ کے عرس مبارک میں شرکت کیلئے ویزے جاری کر دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر کی کوششوں کے باعث 100 پاکستانیوں کو عرس میں شرکت کیلئے بھارت کا ویزہ جاری کر دیا گیا ہے ۔اس سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث بھارتی قونصل خان نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزہ حاصل کرنا نا صرف مشکل بنا دیا بلکہ موصول ہونے والی 80 فیصد سے زائد درخواستوں کو بھی مسترد کر دیا تھا ۔تاہم دوسری جانب ابھی حال ہی میں پاکستانی ہاکی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دی گئی ہے ۔
بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کا کہناتھا کہ انہوں نے گزشتہ تین ہفتوں میں بھارت کے تین دورے کیے ہیں تاکہ وہ وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کے حکام کو پاکستانیوں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت ویزہ جاری کرنے پر قائل کر سکیں جیسا کہ پاکستان نے بھارتی شہریوں کو مذہبی مقامات پر جانے کیلئے ویزہ جاری کیا تھا ۔

مزید :

قومی -