حسین نقی کی داد رسی کےلئے حاضر ہیں،چیف جسٹس پاکستان

حسین نقی کی داد رسی کےلئے حاضر ہیں،چیف جسٹس پاکستان
حسین نقی کی داد رسی کےلئے حاضر ہیں،چیف جسٹس پاکستان

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بزرگ صحافی حسین نقی اپنی تضحیک کے معاملے پر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے روبرو پیش ہو گئے۔

اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ حسین نقی کی داد رسی کےلئے حاضر ہیں، وہ صحافیوں کے استاد ہیں تو میرے بھی استاد ہیں، کوئی انا نہیں، مجھے بھی حسین نقی کا احترام ہے۔چیف جسٹس نے ایک صحافی سے استفسار کیا کہ کیا حسین نقی کو دوبارہ بورڈ میں شامل کر دیا جائے۔جس پر صحافی نے جواب دیا کہ حسین نقی عہدوں سے بالاتر ہیں، ان کی عزت ہم سب صحافیوں کےلئے اہم ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے بزرگ صحافی حسین نقی پر اظہار برہمی کیا تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور