دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی، خاتون اور تین بچے ڈوب کر جاں بحق ، 20 افراد کو بچالیا

دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی، خاتون اور تین بچے ڈوب کر جاں بحق ، 20 افراد کو ...
دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی، خاتون اور تین بچے ڈوب کر جاں بحق ، 20 افراد کو بچالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیر پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کشتی کو حادثہ سگیوں کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک ہی خاندان کے 24 افراد شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔ دریا کے وسط میں وزن زیادہ ہونے کے باعث کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت ایک خاتون ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو اداروں اور دریا کے کنارے پر موجود لوگوں نے دیگر 20 افراد کو بچالیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 5 سالہ محمد حنیف ، 6 سالہ عبدالرحمان، ایک سالہ بچی عائشہ اور ایک خاتون شامل ہے۔