پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے امدادی پیکج کی پہلی قسط ایک ارب ڈالر آج ملے گی

پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے امدادی پیکج کی پہلی قسط ایک ارب ڈالر آج ملے گی
پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے امدادی پیکج کی پہلی قسط ایک ارب ڈالر آج ملے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے ثمرات ملنے شروع ہو گئے،پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے امدادی پیکج کی پہلی قسط ایک ارب ڈالر (133 ارب روپے تقریباً) آج ملے گی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ سعودی پیکج کے تحت ملنے والی 3 ارب ڈالر کی پہلی قسط آج پاکستان کو ٹرانسفر ہو جائےگی ، پاکستان کو پہلی قسط کی مد میں ایک ارب ڈالر کی رقم ملے گی،یہ رقم سٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرائی جائیگی۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ امدادی پیکج کی اگلی قسطیں آئندہ 2 ماہ تک حاصل ہو جائیں گی ۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ کے دوران سعودی عر ب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کرنسی اور ہر سال 3 ارب ڈالر کا تیل فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔