جے آئی ٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع،اعظم سواتی اور ملازمین جھگڑے کے ذمہ دار قرار

جے آئی ٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع،اعظم سواتی اور ملازمین جھگڑے کے ذمہ دار ...
جے آئی ٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع،اعظم سواتی اور ملازمین جھگڑے کے ذمہ دار قرار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس میں جے آئی ٹی نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ،رپورٹ میں اعظم سواتی اوران کے ملازمین کوفارم ہاؤس پرجھگڑے کاذمے دارقرار دےدیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے آئی جی اسلام آبادتبادلہ کیس میں جے آئی ٹی کو تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا،جے آئی ٹی کے سربراہ عرفان نعیم منگی نے اعظم سواتی کےخلاف تحقیقات سے متعلق حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی،جے آئی ٹی کے تمام ارکان ڈی جی نیب عرفان منگی کی سربراہی میں سپریم کورٹ پہنچے،وفاقی وزیر کےخلاف تحقیقات کی رپورٹ 5 والیمز پر مشتمل ہے۔

رپورٹ میں اعظم سواتی اوران کے ملازمین کوفارم ہاؤس پرجھگڑے کاذمے دارقرار دےدیاگیا،رپورٹ میں حکومت کی طرف سے سابق آئی جی اسلام آبادجان محمد کے تبادلے پربھی سوال اٹھائے گئے ہیں۔

سربراہ جے آئی ٹی عرفان نعیم منگی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی نے کام مکمل کرلیا ہے،ہم نے مروجہ طریقہ کار کے مطابق کام مکمل کیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد