بیل آو¿ٹ پیکج کیلئے آئی ایم ایف کی سخت شرائط سامنے آگئیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے آئی ایم ایف کی سخت شرائط سامنے آ گئی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزنے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے جنرل سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے کامطالبہ کیا ہے اس کے علاوہ آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بجلی کی سبسڈی مرحلہ وارختم اورٹیکس چوروں کےخلاف مزیدکارروائی کی جائے۔
آئی ایم ایف نے شرائط میں کہا ہے کہ بجلی کے ترسیلی نقصانات ختم کئے جائیں،سٹیٹ بینک،نیپرا،اوگراکوخودمختاربنایاجائے،اس کے علاوہ کہا گیاہے کہ شرح سودمیں مزیدایک سے ڈیڑھ فیصداضافہ کیاجائے۔