”لگ رہا تھا کہ میچ ۔۔“ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کی حیران کن وجہ بیا ن کر دی

”لگ رہا تھا کہ میچ ۔۔“ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کی ...
”لگ رہا تھا کہ میچ ۔۔“ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کی حیران کن وجہ بیا ن کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ نے پاکستان سے جیتا ہوا میچ چھین لیا اور چار وکٹوں سے شکست دے کر پہلے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کر لی ہے تاہم قومی ٹیم کے کپتان سرفراز نے شکست کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہاہے کہ بلے بازوں کو وکٹ پر تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا۔
تفصیلات کے مطابق سرفراز کا کہناتھا کہ آج میچ میں نیوزی لینڈ کے باولر اعجاز پٹیل نے اچھی باولنگ کروائی جبکہ ہمیں لگ رہا تھا کہ میچ ہاتھ میں ہے لیکن اس کے بعد وکٹیں گرنا شروع ہو گئیں جو کہ مایوس کن تھا ۔ ان کا کہناتھا کہ میچ ہارنے پر بہت مایوسی ہوئی ہے ، بلے بازوں کو وکٹ پر تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا اور لمبی اننگ کھیلنی چاہیے تھی ۔ ان کا کہناتھا کہ کوشش کریں گے غلطیوں نہ دھرائیں۔

مزید :

کھیل -