نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی شکست کے ساتھ ہی انتہائی شرمناک ریکارڈ قائم ہوگیا

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی شکست کے ساتھ ہی انتہائی شرمناک ریکارڈ قائم ...
نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی شکست کے ساتھ ہی انتہائی شرمناک ریکارڈ قائم ہوگیا

  

ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین میچز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد گرین شرٹس دھول چاٹنے پر مجبور تو ہوئے ہی ، ساتھ ہی انتہائی منفی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں سانسوں کو تھمادینے اور دل کی دھڑکنیں بڑھادینے والے مقابلے کے بعد پاکستان ٹیم کو 4 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹیسٹ میچ میں کسی بھی ٹیم کے خلاف رنز کے اعتبار سے یہ سب سے چھوٹی فتح ہے۔ اینکر پرسن وسیم بادامی کے مطابق اگر نیوزی لینڈ کی یہ سب سے چھوٹی فتح ہے تو گرین شرٹس کی سب سے کم مارجن کی ناکامی بھی ہے۔ کیونکہ اس سے قبل قومی ٹیم کبھی بھی 4 رنز سے ٹیسٹ میچ نہیں ہاری۔

مزید : کھیل