نیوزی لینڈ اور پاکستان کے 20 کھلاڑیوں نے مل کر انتہائی شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا، جان کر پاکستانیوں کے غصے کی انتہا نہ رہے
ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے گئے ابو ظہبی ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کے ٹیل اینڈرز انتہائی ناقص کارکردگی کے باعث ورلڈ ریکارڈ قائم کر گئے۔
کرک انفو کے مطابق دونوں ٹیموں کے آخری پانچ پانچ کھلاڑیوں نے دونوں اننگز کھیلیں کیونکہ دونوں ٹیمیں 4 بار آﺅٹ ہوئیں اور کوئی اننگز ڈکلیئر نہیں ہوئی۔پاکستان اور نیوزی لینڈکے آخری پانچ پانچ کھلاڑیوں نے 20 پارٹنر شپس قائم کیں جن کے نتیجے میں صرف 136 رنز بن سکے۔ یہ یکم جنوری 1979 کے بعد سے اب تک کا ٹیل اینڈرز کا کم ترین سکور ہے۔
اس سے قبل بھی یہ ریکارڈ پاکستان کے پاس ہی تھا جو اس نے 16 اپریل 1993 کو ویسٹ انڈیز کے ساتھ مل کر قائم کیا تھا۔ پورٹ آف سپین میں کھیلے گئے اس میچ میں دونوں ٹیموں کی آخری 20 پارٹنر شپس میں 152 رنز بنے تھے۔