آپ کے موبائل فون کی وجہ سے آپ کے چہرے پر دانے نکل سکتے ہیں، بچنے کا طریقہ جانئے

آپ کے موبائل فون کی وجہ سے آپ کے چہرے پر دانے نکل سکتے ہیں، بچنے کا طریقہ جانئے
آپ کے موبائل فون کی وجہ سے آپ کے چہرے پر دانے نکل سکتے ہیں، بچنے کا طریقہ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنسی طور پر ثابت ہو چکا ہے کہ سمارٹ فونز سے نکلنے والی تابکار شعاعیں کینسر کا سبب بنتی ہیں تاہم ان کا اثر بہت معمولی ہوتا ہے۔ اب سمارٹ فونز کا ایک اور ایسا نقصان سامنے آ گیا ہے کہ سن کر لڑکیاں تو ان کے استعمال سے ہی خائف ہو جائیں گی۔ دی مرر کے مطابق ’سی سکن کیئر بائبل‘ نامی کتاب کی مصنف اور جلدی امراض کی ماہر ڈاکٹر انجلی مہتو کا کہنا ہے کہ چہرے پر دانے نکلنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں تاہم آج کل اس کا ایک بڑا سبب سمارٹ فونز ہیں جن کی وجہ سے لوگوں کے چہروں پر دانے نکل رہے ہیں۔“


ڈاکٹر انجلی نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ”موبائل فون کی گندی سکرین جب استعمال کے دوران گرم ہوتی ہے اور اس سے نکلنے والی روشنی اور تابکار شعاعیں چہرے پر پڑتی ہیں تو وہ چہرے کی جلد میں موجود تیل پیدا کرنے والے غدودوں کو اکساتی ہیں جس کے نتیجے میں غدود تیل زیادہ پیدا کرنا شروع کر دیتے ہیں۔اگر آپ موبائل فون کی سکرین ہمہ وقت صاف رکھیں تو اس صورتحال سے کافی حد تک بچا جا سکتا ہے۔ “

مزید :

تعلیم و صحت -