گجرات میں 1 کروڑ سال پرانی ایسی چیز مل گئی کہ سائنسدان بھی دنگ رہ گئے

گجرات میں 1 کروڑ سال پرانی ایسی چیز مل گئی کہ سائنسدان بھی دنگ رہ گئے
گجرات میں 1 کروڑ سال پرانی ایسی چیز مل گئی کہ سائنسدان بھی دنگ رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے بعض علاقوں سے کروڑوں سال قدیم انسانوں کی باقیات برآمد ہو چکی ہیں اور ماہرین کا خیال ہے کہ وہاں سے انسان نکلا اور پوری دنیا میں آباد ہوا۔ اب بھارت میں بھی پہلی بار ایک کروڑ 10لاکھ سال قدیم انسانی باقیات برآمد ہو گئی ہیں جس سے اس خطے میں انسان کی موجودگی کی بحث کا رخ تبدیل ہو گیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ چشم کشا دریافت بھارتی ریاست گجرات کے ضلع کچھ میں ہوئی ہے۔ جہاں ماہرین آثارقدیمہ کو قدیم انسانی جبڑا ملا ہے۔ لکھنو میں واقع بیربل سہانی انسٹیٹیوٹ کے ماہرین نے اس جبڑے کا تجزیہ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ ایک کروڑ 10سال قدیم ہے۔


تجزئیے کے نتائج میں ماہرین نے بتایا کہ یہ ایک بالغ شخص کا جبڑا تھاجو سیواپیتھیکس جینس (Sivapithecus Genus)سے تعلق رکھتا تھا۔ تاہم اس کی نوع(Species)معلوم نہیں کی جا سکی۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ” اس خطے میں یہ اپنی نوعیت کی منفرد دریافت ہے۔ اس سے پہلے کبھی اتنے قدیم انسان کی باقیات اس خطے میں دریافت نہیں ہوئیں۔ اس سے ہمیں یہاں انسان کی آبادکاری کے متعلق جاننے میں بہت مدد ملے گی۔“