وزیر اعظم عمران خان کی شہید ایس پی طاہر داوڑ کے خاندان سے ملاقات ، ہرممکن امداد کی یقین دہانی کروائی

وزیر اعظم عمران خان کی شہید ایس پی طاہر داوڑ کے خاندان سے ملاقات ، ہرممکن ...
وزیر اعظم عمران خان کی شہید ایس پی طاہر داوڑ کے خاندان سے ملاقات ، ہرممکن امداد کی یقین دہانی کروائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے شہید ایس پی طاہر داوڑ کے خاندان سے ملاقات ، وزیر اعظم کی آئی جی کے پی کے کو غمزدہ خاندان کو ہر ممکن سپورٹ کرنے کی فراہم کرنے کی ہدایت ،ہم ایک فرض شناس اور ذمہ دار افسر سے محروم ہوگئے ہیں ، وزیر اعظم نے متاثر ہ خاندان سے اظہار افسوس کیا ۔

جیونیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے شہید ایس پی طاہرداوڑ کے خاندان سے ملاقات کی ، ملاقات کرنیوالوں میں طاہر داوڑ کے بھائی اور ان کے کزن بھی شامل تھے ، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کیا اور شہید ایس پی طاہر داوڑ کیلئے دعا کی ۔وزیر اعظم نے آئی جی کے پی کے کو غمزدہ خاندان کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وفاقی حکومت بھی اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کریگی ۔ غمزدہ خاندان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ایس پی طاہرداوڑ شہید ایک فرض شناس اور بہادر افسر سے ، ان کی فرض شناسی اور بہادری محکمہ پولیس کے لئے باعث افتخار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی طاہر داوڑ کی شہاد ت سے ہم ذمہ دار اور فر ض شناس افسر سے محروم ہوگئے ہیں ۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی، آئی ایک کے پی کے اور معاون خصوصی افتخار درانی بھی موجود تھے ۔

مزید :

قومی -