چیف جسٹس ثاقب نثار نے مضر صحت کھانے سے دو بچوں کی ہلاکت کا ازخود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس ثاقب نثار نے مضر صحت کھانے سے دو بچوں کی ہلاکت کا ازخود نوٹس لے لیا
چیف جسٹس ثاقب نثار نے مضر صحت کھانے سے دو بچوں کی ہلاکت کا ازخود نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کراچی میں مضر صحت کھانے سے دو بچوں کی ہلاکت کا از خود نوٹس لے لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر واقعہ کا نوٹس لیا اور سندھ حکومت سے دس روزمیں رپورٹ طلب کرلی ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ تفتیش کے نتائج سے دس روز میں آگاہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ چھ روز قبل نجی ریسٹورنٹ ایریزونا گرل سے کھانا کھانے کے بعد دو بچے جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ان کی والدہ شدید علیل رہیں تھیں۔ دونوں بچے اپنی ماں کے ہمراہ نجی ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئے تھے۔واقعہ کے بعد ریسٹورنٹ کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ اس ریسٹورنٹ کے گودام سے استعمال کی معیاد ختم ہونے والا گوشت بھی ملا تھا۔

مزید :

قومی -