عمران خان کے یوٹرن پر وضاحتیں تحریک انصاف کی پریشانی ظاہر کرتی ہیں :ریما عمر

عمران خان کے یوٹرن پر وضاحتیں تحریک انصاف کی پریشانی ظاہر کرتی ہیں :ریما عمر
عمران خان کے یوٹرن پر وضاحتیں تحریک انصاف کی پریشانی ظاہر کرتی ہیں :ریما عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) تجزیہ کار ریماعمر نے کہاہے کہ عمران خان کے یوٹرن پر وضاحتیں تحریک انصاف کی پریشانی کو ظاہر کرتی ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ” رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ریما عمر نے کہا کہ عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہیں اور وہ اپنے مسائل کی بہتر انداز وضاحت کرسکتے تھے ، اب جس طرح یوٹرن کی بات کی گئی ہے اور اس پر تحریک انصاف کے کارکن جس طرح عجیب و غریب وضاحتیں کررہے ہیں وہ بھی ان کی پریشانی کااظہار کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے یوٹرن کا لفظ ہی غلط استعمال کیا ہے ، اگر آپ اقتدار میں آنے کیلئے یوٹر ن کا لفظ استعمال کرتے ہیں تو یہ یوٹرن نہیں بلکہ یہ جھوٹ اور دھوکہ ہے ۔

مزید :

قومی -