احسن جمیل گجر کی وجہ سے نہ گرایا جانیوالا پٹرول پمپ ضرور گرے گا :وفاقی وزیر فیصل واڈا

احسن جمیل گجر کی وجہ سے نہ گرایا جانیوالا پٹرول پمپ ضرور گرے گا :وفاقی وزیر ...
احسن جمیل گجر کی وجہ سے نہ گرایا جانیوالا پٹرول پمپ ضرور گرے گا :وفاقی وزیر فیصل واڈا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہاہے کہ احسن جمیل گجر کی وجہ سے نہ گر ایا جانیوالا پٹرول پمپ ضرور گرے گا ، میں احسن جمیل گجر کونہیں جانتا لیکن یہاں کسی کو بھی کسی کے ساتھ منسلک کردینا بہت آسان ہوتاہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ کابینہ کے کسی حصے پر ابھی تک کرپشن کا کوئی شائبہ تک نہیں ہے ، انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی میں نوازشریف کی جانب سے جھوٹ بولنے سے بڑی کرپشن کیاہے ؟اعظم سواتی کے معاملے پر چیف جسٹس کے فیصلے پر من و عن عمل در آمد کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ احسن جمیل گجر کی وجہ سے نہ گرایا جانیوالا پٹرول پمپ ضرور گرے گا ، میں احسن جمیل گجر کونہیں جانتا لیکن یہاں کسی کو کسی کے ساتھ منسلک کردینا بہت آسان ہوتا ہے جبکہ حقائق کچھ اور ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک بڑے موقر اخبار نے چیف جسٹس کے نا م سے خبر چلائی تھی لیکن بعد میں وہ خبر غلط ثابت ہوئی ۔

مزید :

قومی -