آرپی او نے مرضی کے تفتیشی نتائج نہ دینے پر ڈی ایس پی کو وردی میں ہتھکڑی لگوادی :تجزیہ کار حبیب اکرم کا انکشاف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حبیب اکرم نے انکشاف کیاہے کہ من مرضی کی تفتیش نہ کرنے پر لیہ میں ایک آرپی او نے ایک ڈی ایس پی کو وردی میں ہتھکڑی لگوادی ہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم نے انکشاف کیاکے تحریک انصاف کی حکومت میں جہاں احسن جمیل گجر کی مداخلت پر پہلے ڈی پی او پاکپتن اور پھر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کوتبدیل کیا گیاوہاں ایک تازہ ترین واقعہ یہ پیش آیا ہے کہ پنجاب کے ضلع لیہ میں ایک آرپی او نے ایک مقدمہ کی تفتیش کے نتائج مرضی کے مطابق نہ آنے پر ایک ڈی ایس پی کو وردی میں ہتھکڑی لگوادی ہے کیونکہ ڈی ایس پی نے تفتیش کے تنائج اس طرح نہیں دیئے تھے جس طرح وہ آرپی او چاہتا تھا ۔