یوٹرن تب ہوگا جب عمران خان احتساب سے پھر جائیں گے :علی محمد خان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہاہے کہ یوٹرن تب ہوگا جب عمران خان اپنی احتساب کی بات سے پھر جائیں گے ،جمہوریت پر شب خون مارنے کے حوالے سے بات کی جاسکتی ہے لیکن ہم کواپنے اداروں پر دوسو فیصد یقین ہونا چاہئے۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا کہ فاٹا میں امن لانا ہماری بہت بڑی کامیابی ہے ، بلوچستان کے ایشو پر بھی توجہ دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت پر شب خون مارنے کے حوالے سے بات کی جاسکتی ہے لیکن ہم کواپنے اداروں پر دوسو فیصد یقین ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ یوٹرن کی بڑی باتیں کی جاتی ہیں لیکن ناک کی سیدھ میں جو جاتا ہے تو وہ کھائی میں گرتاہے ، عمران خان کا یوٹرن لینے کی بات کا مطلب راستے میں رکاوٹ آنے پر اپنی سمت کوتبدیل کرناہے ، یوٹرن تب ہوگا جب عمران خان اپنی احتساب کی بات سے پھر جائیں گے ۔