لاپتہ افراد کا پتہ چلانے کیلئے عدالتی ، پارلیمانی اور فوجی نمائندوں پر کمیشن تشکیل دیا جائے :شہزاد چودھری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)دفاعی تجزیہ کار شہزاد چودھری نے کہاہے کہ لاپتہ افراد کا پتہ چلانے کیلئے عدالتی ، پارلیمانی اور فوجی نمائندو ں مشتمل ایک کمیشن بنایاجائے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد چودھری نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کے 76ہزار خاندان متاثر ہوئے ہیں ، ان میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جن کو لاپتہ کہا جاتاہے اور دہشت گردی کے جنگ نے اس قسم کا ماحول بنا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت امریکہ سے سیکھنے کی ضرورت ہے کہ امریکہ کی طرح ایسی کمیٹیاں بنائی جائیں جہاں انٹیلی جنس کے ادارے جا کر اپنی معلومات شیئر کریں ، ایک کمیشن بھی بنایا جائے جس میں عدالت ، پارلیمان اور فوج کے ارکان بھی شامل ہوں تاکہ وہ لاپتہ افراد کا پتہ چلا سکیں ۔