پتہ لگنا چاہئے کہ لاپتہ افراد کسی تنظیم کے پاس ہیں یا کسی ادارے کے پاس :رانا تنویر حسین
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر نے کہا ہے کہ اس بات کا پتہ لگنا چاہئے کہ لاپتہ افراد کس ادارے یا تنظیم کے پاس ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ اس بات کا پتہ چلنا چاہئے کہ لاپتہ افراد کسی تنظیم کے پاس ہیں یا کسی ادارے کے پاس ہیں ۔ یہ باتیں ملک و قوم کے لئے بہت ضروری ہیں ، تحریک انصاف اس معاملے کوحل کرنے کیلئے کوشش کرلے ، اگر یہ معاملہ حل ہوجائے تو ہمیں بڑی خوشی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے آن بورڈ ہونے چاہئے تب ہی بات بنے گی ، اگر عمرا ن خان کو کوئی مسئلہ بنتا ہے تو وہ کہہ سکتے تھے کہ ایسے فیصلوں کا از سر نو جائزہ لیا جاسکتا ہے لیکن یوٹرن کا لفظ استعمال نہیں کیا جانا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں میرٹ کی دھجیاں بکھیر دی گئی ہیں اور ڈی پی او پاکپتن کے حوالے سے سب نے دیکھاہے کہ کیاہوا ہے ؟