شریف خاندان کو طویل عدالتی و قانونی جنگ کا سامنا کر نا پڑے گا :آئینی ماہر سلمان اکرم راجہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف قانون دان سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ شریف خاندان کو ایک طویل عدالتی و قانونی جنگ کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ماڈل ٹاﺅن کے معاملے پر ابھی سپریم کورٹ میں یہ بحث ہوگی کہ اس پر نئی جے آئی ٹی بننا چاہئے! کیونکہ اس وقت چالان عدالت میں پیش ہوچکاہے ، اگر نئی تفتیش بھی باقر نجفی کی رپورٹ کی حد تک ہی رہی تو پھر معاملات واپس وہیں آجائیں گے جہاں آج ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بظاہر ایسا نظر آرہاہے کہ شریف خاندان ایک طویل عدالتی وقانونی جنگ کا سامنا کرے گا ۔ انہوں نے کہا تینوں ریفرنسز میں تین ہفتوں تک ٹرائل کورٹ کا سلسلہ مکمل ہوجائیگا اور پھر اس کے بعد اپیل کا مرحل شروع ہوگا ۔