افغان حکام اور امریکہ زیادہ سے زیادہ بوجھ پاکستان پر ڈالنا چاہتے ہیں :مشرف زیدی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار مشرف زیدی نے کہاہے کہ افغان حکام اور امریکہ کی کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ بوجھ پاکستان پر پڑے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے مشرف زیدی نے کہاکہ افغان حکام اور امریکہ کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ تمام کا تمام بوجھ پاکستان پر پڑے ، اس میں پاکستان کی بھی کچھ خامی ہے لیکن اس کے حوالے سے ہمیں سوچنا پڑے گا اگر افغانستان میں آئندہ دنوں میں کچھ تبدیلی آتی ہے تو پھر ہمارے قبائلی علاقوں اور صوبہ کے پی کے پر اس کا کیا اثر پڑے گا ؟ کیونکہ وہاں کے حالات افغانستان کی صورتحال کی وجہ سے بہت گھمبیر ہو چکے ہیں۔