سعودی ، اماراتی معاشی پیکجز کا یمن کے ساتھ بھی تعلق ہے :نجم الدین شیخ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ نے کہاہے سعودی ، اماراتی معاشی پیکجز کا یمن کے ساتھ بھی تعلق ہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ نجم الدین شیخ نے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب اور عر ب امارات کی طرف سے جو معاشی پیکجز دیئے جارہے ہیں ان کا یمن کے ساتھ بھی تعلق ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کا استحکام ضروری ہے ، تمام ترخامیوں کے باوجود ایک بات اہم ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اس لئے اس کا استحکام بہت ضروری ہے اور یہاں ایسے حالا ت واقع نہیں ہونے چاہئے کہ عدم استحکام پیدا ہوجائے ۔