عمران خان کو عوام نے اس لئے ووٹ نہیں دیا تھا کہ کرپشن کے آگے گھٹنے ٹیک دیں، نبیل گبول

عمران خان کو عوام نے اس لئے ووٹ نہیں دیا تھا کہ کرپشن کے آگے گھٹنے ٹیک دیں، ...
عمران خان کو عوام نے اس لئے ووٹ نہیں دیا تھا کہ کرپشن کے آگے گھٹنے ٹیک دیں، نبیل گبول

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنمانبیل گبول نے کہاہے کہ عمران خان کو ووٹرز نے اس لئے ووٹ نہیں دیا تھا کہ کرپشن کیخلاف جہاد کرنے نکلیں اور کرپشن کے آگے گھٹنے ٹیک دیں اور مہنگائی کریں۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ اس وقت لگ رہاہے کہ عمران خان اپوزیشن لیڈ ر ہیں اور اپوزیشن نظام کوچلا رہی ہے ۔ عمران خان نے اپنی تقریر میں عدلیہ پر بھی حملہ کیاہے ،عمران خان نے کہا کہ میں لڑنے کیلئے بھی تیار ہوں لیکن وہ کس سے مقابلہ کرنے کی بات کررہے ہیں ؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ووٹرز نے اس لئے ووٹ نہیں دیا تھا کہ کرپشن کیخلاف جہاد کرنے نکلیں اور کرپشن کے آگے گھٹنے ٹیک دیں اور مہنگائی کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو تمام اپوزیشن رہنماﺅں کوچھوڑنا پڑے گا ، شاہد خاقان عباسی اور رانا ثناءاللہ کوکس بنیاد پر قید میں رکھا ہوا ہے ؟ پرویز خٹک کو گرفتار کریں ،نیب کے چیئر مین کہتے ہیں کہ گرفتاریاں کیںتو حکومت گرجائیگی۔

مزید : قومی