پاکستان ریڈ کریسنٹ میں مداخلت

پاکستان ریڈ کریسنٹ میں مداخلت

  



اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ریڈکریسنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الٰہی کی قبل از وقت علیحدگی کا صدارتی حکم نامہ معطل کر دیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب کی تقرری تین سال کے لئے عمل میں آئی تھی اور ابھی ان کی مدت کے چند ماہ باقی تھے کہ نئے چیئرمین کا تقرر کر دیا گیا۔ عدالت عدالیہ نے ڈاکٹر سعید الٰہی کو اپنے فرائض ادا کرتے رہنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ انصاف اور میرٹ کی دعویدار حکومت قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی میں ہرگز کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتی۔ پاکستان ریڈکریسنٹ کوئی سیاسی یا سرکاری نہیں، ایک فلاحی ادارہ ہے جو بین الاقوامی اداروں سے جڑا ہوا ہے۔ ڈاکٹر سعید الٰہی جیسے نیک نام اور متحرک شخص کے خلاف اس بھونڈی کارروائی سے ایک اور سیاہ داغ ماتھے پر لگا لیا گیا ہے۔

مزید : رائے /اداریہ