ہسپتالوں کے ترقیاتی منصوبوں کا ہفتہ وار جائزہ لیں گے،یاسمین راشد
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا،جس میں صوبائی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن مومن آغا، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ نادرچٹھہ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر آصف، چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی اوروڈیولنک کے ذریعے ایم ایس ڈی ایچ کیوراولپنڈی، ایم ایس راجہ بازارہسپتال ودیگرافسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ ہرہفتے پنجاب کی ایک ڈویژن کے سرکاری ہسپتالوں میں ترقیاتی منصوبوں پرجاری پیش رفت کاجائزہ لیاجائے گا۔ راولپنڈی ڈویژن کے سرکاری ہسپتالوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کومقررہ وقت پرمکمل کیاجائے۔ سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے بعد آنے والے مریضوں کیلئے مزیدآسانیاں پیداہوں گی۔