انسداد ڈینگی مہم جاری،ضلعی افسران نے مختلف علاقوں کے دورے کئے

انسداد ڈینگی مہم جاری،ضلعی افسران نے مختلف علاقوں کے دورے کئے

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک، اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا، اے سی سٹی تبریز مری اور اے سی کینٹ عفت خان نے ڈینگی کے حوالے سے مختلف علاقوں کے دورے کیے،اے سی کینٹ نے کہا کہ دوران ڈینگی لاروا چیکنگ 01 گھر سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔  اے سی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ بیچلر ہاسٹل سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔اے سی سٹی تبریز مری نے یو سی 14 کا جائزہ لیا جہاں 03 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمدہوا۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے ماڈل ٹاؤن قبرستان کا دورہ کیا،اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 227 کے سیکرٹری سے جواب طلبی کر لی۔انہوں  نے کیو بلاک ماڈل ٹاؤن میں غیر قانونی طور پر قائم بس اسٹینڈ کا بھی دورہ کیا۔12 نمبر پلیٹس کو ضبط کر لیا گیا اور03 ڈرائیورز کو حراست میں لے لیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1