یو ایم ٹی اور الجلیل ڈویلپر کے اشتراک سے ٹاؤن پلاننگ کے عالمی دن پر سیمینار

یو ایم ٹی اور الجلیل ڈویلپر کے اشتراک سے ٹاؤن پلاننگ کے عالمی دن پر سیمینار

  



لاہور (پ ر)  یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے سکول آف آرکیٹیکچراینڈ پلیننگ اورالجلیل ڈویلپرز کے باہمی اشتراک سے ورلڈ ٹاؤن پلاننگ ڈے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید، صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد،ضیغم رضوی چیئر مین فیڈرل ہاؤسنگ ٹاسک فورس،وائس چیئر مین ایل ڈی اے ایس ایم عمران،ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم، سی ای او الجلیل گارڈنز شاہد حسن وڑائچ، ممبر وزیر اعظم ہاؤسنگ ٹاسک فورس ڈاکٹر فریحہ طارق،ڈین پروفیسر ڈاکٹر یوسف اعوان اور انڈسٹری کے لوگوں سمیت طلباء و اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یو ایم ٹی تمام یونیورسٹیز اور دیگر اداروں میں سب سے زیادہ احسن طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دیکر محنت اور حب الوطنی کے جذبے سے کام کر رہی ہے، اصدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد کا کہنا تھاکہ ورلڈ ٹاؤن پلاننگ ایک شاندار منصوبہ اور وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے تحت بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے

کشمیر میں بھارتی کرفیو بہت بڑا ظلم ہے،حافظ شاہد حسین

 لاہور (نمائندہ خصوصی) سنی تحریک پنجاب کے صدر حافظ محمدشاہد حسین نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی کرفیو بہت بڑا ظلم اور اقوام متحدہ کی رٹ ختم ہوچکی ہے،کشمیر میں انسانیت کی بدترین تذلیل اور مظالم پرعالمی برادری کی خاموشی بے حسی ہے،کشمیریوں کواقوام متحدہ کی قرار داد کی روشنی میں حق خود ارادیت نہیں دلایا گیا تو خطے کے ساتھ دنیا کا امن تباہ ہونے کا خدشہ ہے،کشمیریوں کی نسل کشی مذہبی جنونیت اور دہشت گردی ہے۔

،مسلم نسل کشی کو نہیں روکا گیا تو بھیانک نتائج نکلیں گے جس کی ذمہ دار ی عالمی برادری پر عائد ہوگی،اُن کا کہنا تھا کہ بابری مسجد کا فیصلہ مذہبی جنونیت کو فروغ اور انصاف کا قتل ہے،بھارتی عدلیہ کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے جو چند جنونی ہندؤوں کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے،بھارتوکشمیر میں مسلمانوں کے خلاف تعصب اور جنونیت کو فروغ دیکر انسانیت سوز مظالم کئے جارہے ہیں جس کی ہر سطح پر مذمت اور ایسی کاروائیوں کو روکنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور بہت صبر وتحمل سے بھارتی مظالم وجارحیت کا جواب سفارتی طور پر دے رہا ہے، پاکستان کی پرامن پالیسی کو کمزوری سے تعبیر نہ کیا جائے۔

شاہد حسین

معیار تعلیم کی بہتری کیلئے دنیا میں ڈیجیٹل تبدیلی آرہی ہے،جبران جمشید

 لاہور (سٹی رپورٹر)معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے اب پوری دنیا میں ڈیجیٹل تبدیلی آ رہی ہے جس کی وجہ سے تعلیم کو مکمل  طور پر انقلابی دور میں تیزی سے قدم بڑھانے کا موقع مل گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار مائیکرو سافٹ کنٹری ایجوکیشن لیڈ فار پاکستان جبران جمشید نے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں برسوں سے تعلیم کی عمومی سطح مسلسل بہتر ہوتی رہی ہے۔ورلڈ بینک کے مطابق مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا کے علاقے (MENA) میں 1960 کے بعد سے اسکول جانے والے بچوں کی اوسط سطح میں چار گنا اضافہ ہوا ہے جس کے باعث خواندگی کی شرح تقریباً دوگنی ہو گئی ہے۔اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچوں کے اسکولوں میں اندراج کی شرح میں بہت اضافہ ہوا ہے۔مگر اس ترقی کے باوجود اس پورے علاقے کے عمومی تعلیمی معیار میں کافی فرق ہے بہت سے ملک ابھی تک اس سطح پر نہیں پہنچ پائے جس کی انھیں خواہش ہے۔

مثال کے طور پر خلیج کے علاقے میں صرف29 فیصد آجر محسوس کرتے ہیں کہ موجودہ تعلیمی نظام طلبہ کو ان درست فنی صلاحیتوں سے آراستہ کرتا ہے جو ان کے کام کاج کے لیے ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ درحقیقت بہت سی صورتوں میں موجودہ نصاب ایسی تعلیم کے بارے میں سوچ کی حمایت کرتا ہے جس کی بنیاد فرسودہ طریقوں پر ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ طلبہ ٹیم میں شامل ہو کر کام کرنے،مسائل سے نبرد آزما ہونے اور جدت طرازی جیسی 21 ویں صدی کی صلاحیتوں سے روشناس نہیں ہو پاتے۔ہنر اور صلاحیت کی اہمیت اب بہت زیادہ ہو رہی ہے

متروکہ وقف املاک بورڈ افسران کے تبادلے،شہزاد شریف لینڈ برانچ میں تعینات

لاہور(فلم رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ میں اسسٹنٹ انسپکٹرز و دیگر کے تبادلے،رالپنڈی میں تعینات اسسٹنٹ انسپکٹر عاشق حسین، اسسٹنٹ انسپکٹر سیدہ ازیلہ بتول کوپشاور،اکاؤنٹنٹ اشتیاق احمد کو زونل آفس ملتان تعینات کر دیا گیا جبکہ چیئرمین سیل لاہور میں تعینات شہزاشریف کو لینڈ برانچ، پشاور سے جمیل الرحمن کو چیئرمین سیل لاہور،  ملتان سے نوید حسین کو کراچی، اکاؤنٹنٹ اشتیاق حسین کو فیصل آباد جبکہ انکی جگہ پر فیصل آباد سے شفیق عباس کا تبادلہ کر دیا گیا۔کراچی سے رینٹ کلکٹر محمد ظریف اور قصور سے پٹواری محمد احمد کو گجرات جبکہ اوکاڑہ سے محمد لیاقت پٹواری کو قصور تعینات کر دیا گیا۔ ضلع بھکر سے اکاؤنٹنٹ وسیم احمد ملک کو اکاؤنٹس برانچ لاہور تعینات کر دیا گیا۔

مجاز اتھارٹی کے احکامات کے بعد ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن متروکہ وقف املاک بورڈ روشنا فوادنے تبادلوں کے احکامات جا ری کر دیے۔

امت محمدیؐ نور وحی کی امین ہے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور (نمائندہ خصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اور جامعہ صدیقیہ و جامع مسجد الرفیق مصطفیٰ آباد صدرکینٹ لاہور میں سالانہ ختم نبوت کانفرنس وفاق لمدارس العربیہ پاکستان لاہور ڈویژن کے صدر مولانا مفتی عزیز الرحمن اور مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے نائب امیر پیرمیاں رضوان نفیس کی صدارت میں  ہوئی۔ ممتاز علماء کرام مولانا عبدالقدوس گجر، مولانا مفتی رضوان عزیز، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم  سمیت علماء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  نور وحی کی امین یہی امت ہے۔ قادیانی جھوٹی نبوت اور دھوکہ دہی کے ذریعے شب خون مار رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1