کشمیر میں بھارتی کرفیو بہت بڑا ظلم ہے،حافظ شاہد حسین
لاہور (نمائندہ خصوصی) سنی تحریک پنجاب کے صدر حافظ محمدشاہد حسین نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی کرفیو بہت بڑا ظلم اور اقوام متحدہ کی رٹ ختم ہوچکی ہے،کشمیر میں انسانیت کی بدترین تذلیل اور مظالم پرعالمی برادری کی خاموشی بے حسی ہے،کشمیریوں کواقوام متحدہ کی قرار داد کی روشنی میں حق خود ارادیت نہیں دلایا گیا تو خطے کے ساتھ دنیا کا امن تباہ ہونے کا خدشہ ہے،کشمیریوں کی نسل کشی مذہبی جنونیت اور دہشت گردی ہے۔
،مسلم نسل کشی کو نہیں روکا گیا تو بھیانک نتائج نکلیں گے جس کی ذمہ دار ی عالمی برادری پر عائد ہوگی،اُن کا کہنا تھا کہ بابری مسجد کا فیصلہ مذہبی جنونیت کو فروغ اور انصاف کا قتل ہے،بھارتی عدلیہ کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے جو چند جنونی ہندؤوں کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے،بھارتوکشمیر میں مسلمانوں کے خلاف تعصب اور جنونیت کو فروغ دیکر انسانیت سوز مظالم کئے جارہے ہیں جس کی ہر سطح پر مذمت اور ایسی کاروائیوں کو روکنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور بہت صبر وتحمل سے بھارتی مظالم وجارحیت کا جواب سفارتی طور پر دے رہا ہے، پاکستان کی پرامن پالیسی کو کمزوری سے تعبیر نہ کیا جائے۔
شاہد حسین