متروکہ وقف املاک بورڈ افسران کے تبادلے،شہزاد شریف لینڈ برانچ میں تعینات
لاہور(فلم رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ میں اسسٹنٹ انسپکٹرز و دیگر کے تبادلے،رالپنڈی میں تعینات اسسٹنٹ انسپکٹر عاشق حسین، اسسٹنٹ انسپکٹر سیدہ ازیلہ بتول کوپشاور،اکاؤنٹنٹ اشتیاق احمد کو زونل آفس ملتان تعینات کر دیا گیا جبکہ چیئرمین سیل لاہور میں تعینات شہزاشریف کو لینڈ برانچ، پشاور سے جمیل الرحمن کو چیئرمین سیل لاہور، ملتان سے نوید حسین کو کراچی، اکاؤنٹنٹ اشتیاق حسین کو فیصل آباد جبکہ انکی جگہ پر فیصل آباد سے شفیق عباس کا تبادلہ کر دیا گیا۔کراچی سے رینٹ کلکٹر محمد ظریف اور قصور سے پٹواری محمد احمد کو گجرات جبکہ اوکاڑہ سے محمد لیاقت پٹواری کو قصور تعینات کر دیا گیا۔ ضلع بھکر سے اکاؤنٹنٹ وسیم احمد ملک کو اکاؤنٹس برانچ لاہور تعینات کر دیا گیا۔
مجاز اتھارٹی کے احکامات کے بعد ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن متروکہ وقف املاک بورڈ روشنا فوادنے تبادلوں کے احکامات جا ری کر دیے۔