پرائس مجسٹریٹس کو آلو اور پیاز کی سرکاری نرخوں فروخت یقینی بنانے کا حکم
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں باہر نکلیں اورآلو اور پیاز کی قیمتوں کو چیک کریں۔انہوں نے کہا کہ پیاز اور آلو کی فروخت سرکاری نرخوں پر یقینی بنائیں اوراوورچارجنگ پر سخت کریک ڈاؤن کریں۔علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔127 مقامات کو چیک کیا گیا اور68 خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ مجموعی طور پر 154000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے اور09 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا۔09 افراد کو حراست میں لیا گیا۔07 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔دریں اثناء ڈی سی لاہور دانش افضال نے کاچھا فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا اور فاطمہ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔اے سی ماڈل ٹاؤن اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی۔ڈی سی لاہور نے پیاز کی نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیااور سبزی منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا،اے سی ر ائیونڈ عدنان بدر نے سبزی منڈی رائیونڈ، فارمر پلیٹ فارم اور ماڈل بازار رائیونڈ کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ منڈی میں انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی کیا گیااورغیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کروایا گیا، 12 دکانوں کو سیل کیا گیا04 ٹرک سامان ضبط کرلیا گیا اور04 افراد کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔