سکول کونسل کے قیام سے انکار کرنے والے 40سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ

        سکول کونسل کے قیام سے انکار کرنے والے 40سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی زیر صدارت رجسٹرنگ اتھارٹی لاہور کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن لاہور، ڈی ایم او لاہور، نمائندہ پرائیویٹ سکول، اور نمائندہ والدین نے شرکت کی۔پرائیویٹ سکولوں میں سکول کونسلز کے قیام کا معاملہ زیربحث لایا گیا۔سکول کونسل کے قیام سے صاف انکار کرنے پر 40 سکولوں کی رجسٹریشن کو کینسل کر دیا گیا۔بیکن ہاوس، بریک، لوکاس، سکاس، سٹی سکول کی مختلف برانجیں شامل ہیں۔2سکولوں کی تین برانچوں کو رجسٹریشن نہ کروانے پر ساٹھ لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1