لیسکو راوی روڈ اور سول لائنز ڈویژن میں کھلی کچہریاں،عوامی شکایات پر فوری کارروائی

لیسکو راوی روڈ اور سول لائنز ڈویژن میں کھلی کچہریاں،عوامی شکایات پر فوری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب اور سیکرٹری توانائی عرفان علی کی خصوصی ہدایات پر لیسکو ریجن میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں لیسکو کے نادرن سرکل کی راوی روڈڈویژن جبکہ سینٹرل سرکل کی سول لائنز  ڈویژن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔نادرن سرکل میں لگائی جانے والی کھلی کچہری کی صدارت ایس ای عترت حسین کی جانب سے چیف انجینئر ٹی اینڈ جی فواد احمد نے کی جس میں ایکسئین راوی روڈفواد خالد، سرکل کے یس ڈی او  اور آر اوزنے شرکت کی۔اس کھلی کچہری میں مختلف نوعیت کی 15شکایات موصول ہوئیں جن  میں سے انہوں نے 12 شکایات کا موقع پرہی ازالہ کروایا جبکہ ایل ٹی لائینوں اور میٹر کی تبدیلی کے حوالے سے موصول شدہ 3شکایات کا متعلقہ افسران کو جلد ازجلد ازالہ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ سینٹرل سرکل میں لگائی جانے والی کھلی کچہری کی صدارت کسٹمر سروسز ڈائریکٹر چوہدری بشیر نے کی ڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل رب یار اورایکسئین سول لائنز  اس کے علاوہ سرکل کے ایس ڈی او  اور آر اوزنے شرکت کی۔کھلی کچہری میں مختلف نوعیت کی8شکایات موصول ہوئیں جن  میں سے4شکایات کا موقع پرہی ازالہ کروایا جبکہ ایل ٹی لائینوں اور میٹر کی تبدیلی کے حوالے سے موصول شدہ 4شکایات کا متعلقہ افسران کو جلد ازجلد ازالہ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ایس ای نادرن سرکل عترت حسین کی جانب سے چیف انجینئر ٹی اینڈ جی فواداحمداور سینٹرل سرکل میں کسٹمر سروسز ڈائریکٹر چوہدری بشیر نے چیف ایگزیکٹولیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کی جانب سے جاری کردہ خصوصی ہدایات کے پیش نظر نہ صرف لیسکو صارفین کے بجلی بلوں سے متعلق شکایات کا بروقت ازالہ کیا بلکہ دیگر معاملات اور مسائل بھی سنے۔ کھلی کچہری میں آنے والے صارفین نے لیسکو کے اس عمل کا خیر مقدم کیا اورامید ظاہر کی کہ آئندہ بھی صارفین کی سہولت کے لئے  ہر ممکن کوششیں جاری رکھیں گے۔