کلام اقبالؒ ترنم کے ساتھ سنانے کا مقابلہ

کلام اقبالؒ ترنم کے ساتھ سنانے کا مقابلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں جاری تقریبات یوم اقبالؒ کے سلسلے میں سکولوں اور مدرسوں کے طلبا و طالبات کے مابین کلام اقبالؒ ترنم کے ساتھ سنانے کا انعامی مقابلہ منعقد ہوا۔ اس مقابلے میں طلباوطالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک،نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانہ سے ہوا۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض معروف نعت خواں الحاج اختر حسین قریشی، حافظہ عائشہ صدیقہ اور پروفیسر صبا سیف اللہ نے انجام دیے۔ نتائج کے مطابق پرائمری سیکشن کے طلباو طالبات میں ہونیوالے مقابلہ میں صبغہ مختار نے اول‘ عطیۃ الوکیل نے دوئم اور توحید اشفاق نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔

جبکہ عیشہ سرفراز اور ابن علی کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ہائی سیکشن کی طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلے میں لائبہ مختار نے اول اور صغراں اصغر نے دوئم پوزیشن حاصل کی۔ طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلے میں محمد حسنین نے اول‘ اطہر علی حسن نے دوئم اور ذیشان ریاض نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ شاہ زیب نواز، حافظ عثمان ارشد اور محمد طاہر شبیر کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔