الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت بے گھروں میں امدادی سامان تقسیم کیا جارہا ہے
لاہور(پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام کے تحت گلگت بلتستان کے ضلع استور میں گھروں کو آگ لگنے کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے25 متاثرہ خاندانوں میں گرم کپڑے،لحاف اور اشیاء خورونوش پر مشتمل راشن پیک تقسیم کئے گئے۔اس سلسلے میں صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ و رورل ڈویلپمنٹ فرمان رانا، صدر الخدمت فاونڈیشن ضلع استور کفایت الدین، ریجنل منیجر الخدمت گلگت بلتستان طاہر رانا و دیگر نے اسطور کے متاثرہ علاقے چھوگام اور ٹٹوال کا دورہ کیا۔
اور متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا۔اس حوالے سے الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر محمد عبدالشکور نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن مشکل کی ہر گھڑی میں اپنے متاثرہ ہم وطنوں کی مدد کے لئے پیش پیش ہوتی ہے