اقلیتوں میں احساس محرومی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا،اعجاز عالم

  اقلیتوں میں احساس محرومی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا،اعجاز عالم

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیراقلیتی امور و انسانی حقوق اعجازعالم آگسٹین کی زیر صدارت اقلیتوں کو با اختیار بنانے کے حوالے سے مینارٹی ایمپاور منٹ پیکج کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے انسانی حقوق کے کمیٹی رو م میں اجلاس منعقد کیا گیا۔ سیکرٹری انسانی حقوق طارق محمود نے صوبائی وزیر کو دوران بریفنگ بتایا کہ پیکیج حتمی مر احل میں داخل ہو چکا ہے اور امید ہے کہ بہت جلد اس پر کام مکمل کرلیا جائیگا۔

انہوں نے کہاکہ پیکج کے ذریعے اقلیتوں میں احساس محرومی کا خاتمہ یقینی بنانے میں مدد مل سکے گی کیونکہ پیکج میں اقلیتوں کے لئے ملازمتو ں میں کوٹہ پر عملدرآمد، ہر بڑے تعلیمی ادارے میں نوجوانوں کیلئے داخلہ، قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی،نوجوان کو ہنر مند بنانے کیلئے مختلف کورسز کا اجراء، نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں اقلیتی کوٹہ اور اقلیتوں کے اسکول میں دینی تعلیم کے حوالے سے نمایاں اقدامات شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1