کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں سال اول کے طلبہ کے اعزاز میں تقریب

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں سال اول کے طلبہ کے اعزاز میں تقریب

  



لاہور(پ ر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں سال اول کے طلبا اور طالبات کے اعزاز میں شاندار تقریب،تلاوتِ کلام پاک کے بعد پروفیسر اسد اسلم خان، ڈین آف سرجری اور چیف ایگزیکٹو میو ہسپتال نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور کے ای ایم یو میں داخلہ ملنے پر مبارکباد پیش کی ڈین آف بیسک سائنسز پروفیسر رافعہ تفویض نے بچوں کو اپنے شعبہ کے متعلق بتایا.پروفیسر ثاقب سہیل، ڈاکٹر شکیل احمد اور پروفیسر سائرہ افضل نے حاضرین سے خطاب کیا۔رجسٹرار کے ای ایم یو، ڈین آف میڈیسن / چیف وارڈن بوائز ہاسٹل پروفیسر ارشاد حسین قریشی نے طلباء کو یونیورسٹی کے تدریسی امور کے علاوہ انتظامی امور کے متعلق بھی آگاہی دی اور یقین دلایا کہ اپنے اس تعلیمی دور میں طلباء کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوگی۔پروفیسر بلقیس شبیر، چیف وارڈن گرلز ہاسٹل نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض بڑی خوبصورتی سے انجام دیئے۔پروفیسر خالد مسعود گوندل وائس چانسلر کے ای ایم یو نے اپنے خطاب میں آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا

مزید : میٹروپولیٹن 1