تبدیلی سرکار اب تک ایک بھی وعدہ پورا نہ کر سکی،اشرف بھٹی

  تبدیلی سرکار اب تک ایک بھی وعدہ پورا نہ کر سکی،اشرف بھٹی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر آنے والی حکومت نے اپنے ابتدائی سواسال میں عوام سے کیا گیا اپنا کوئی ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا حکومت نے روزگار دینے کی بجائے روزگار کے تمام ذرائع عوام سے چھین لئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیاہے۔ پی ٹی آئی کو ووٹ اور سپورٹ دینے والے شرمندہ اور پریشان ہیں۔

حکومت نے نوجوانوں کو سب سے زیادہ مایوس کیاہے۔ ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ کرنے والوں نے اب تک دس لاکھ لوگوں سے روزگارچھین لیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1