معروف محقق ڈاکٹرمنیر احمد سلیج کی کتاب ”نوادرات فیض“ شائع ہوگئی

معروف محقق ڈاکٹرمنیر احمد سلیج کی کتاب ”نوادرات فیض“ شائع ہوگئی

  



لاہور (سٹی رپورٹر) فیض احمدفیض مرحوم کی برسی کے موقع پر معروف محقق ڈاکٹر منیراحمد سلیچ کی کتاب ”نوادرات فیض“ شائع ہوگئی، میٹ پیپر پر 488 صفحات کی کتاب قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل نے علامہ عبدالستار اور فاروق چوہان زیرنگرانی بہت خوبصورت گٹ اپ کے ساتھ شائع کی ہے۔ نوجوان محقق ڈاکٹر منیر احمد کی یہ انیسویں کتاب ہے جو فیض سے محبت رکھنے والے اور فیض شناسی کے طالب علموں کے لئے قائد اعظم محمد علی جناح کا ایک تاریخی خط جو انہوں نے فیض احمد فیض کے نام لکھا شامل ہے۔ اختر شیرانی، قتیل شفائی، ڈاکٹر وحید قریشی، احمد ندیم قاسمی، قرۃ العین حیدر، جمیل الدین عالی، محسن بھوپالی، راشد علی زئی کے نایاب خطوط بھی کتاب کا حصہ ہیں۔ فیض احمد فیض کا غیر مطبوعہ کلام بھی شامل کیا گیا ہے۔ پطرس بخاری، فقیر سید و حید الدین، زہرہ نگاہ، صادقین، ادا جعفری، منیر نیازی، مرتضیٰ برلاس، امجد اسلام امجد، عبدالقادر حسن، امرتا پریتم، احمد سلیم، صباء اکبر الہ آبادی کی کتابوں پر فیض احمد فیض کی آرا کتاب کو منفرد اور ہم بناتی ہیں۔ 76نادرو نایاب کتابوں کا ذکر جن کے دیباچے اور فلیپ فیض صاحب نے لکھے جو فیض شناسی میں ممدو معاون ہیں، کتاب کا جزوہیں فیض کی شعری باقیات، فیض پی ایچ ڈی کیوں نہ کرسکے؟ فیض حکومت پاکستان سے کتنی تنخواہ لیتے تھے؟ ہم عصر شاعروں اور ادیبوں کے بارے میں فیض نے کیا لکھا؟ یہ ساری معلومات نوادرات فیض میں پڑھیں۔ یہ کتاب ہر بڑے بک سٹال پر موجود ہے نہ ملنے کی صورت میں قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل والٹن روڈ لاہور سے رابطہ کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1