ہندو یاتری شادانی دربار حیات پتافی کی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے
لاہور(فلم رپورٹر)شادانی دربار حیات پتافی (تیرتھ)کی تقریبات میں شرکت کے لئے سینکڑوں مردخواتین ہندو یاتری 24نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے پیدل پاکستان پہنچیں گے جہاں پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈڈاکٹر عامر احمد سمیت دیگر اعلی حکام انکا استقبال کریں گے،چیئرمین بورڈ کی خصوصی ہدایات پرڈپٹی سیکرٹری جنرل سید فراز عباس شادانی دربار کی تقریبات اورانتظامات کے لیے سکھر روانہ ہو گئے۔ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کا کہنا ہے کہ ہندو یاتریوں کی مکمل دیکھ بھال کرتے ہوئے انہیں فول پروف سیکورٹی سمیت مکمل سہولیات دی جائیں گی۔
اور اس سلسلہ میں انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔بورڈ ترجمان کے مطابق ہندو یاتری 24نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے پیدل پاکستان آئیں گے اور بذریعہ بس سکھر روانہ ہوں گے، حیات پتافی دربار میں 25تا 27نومبر تین روزہ تقریبات منعقد ہوں گی۔ہندو یاتری اپنی مذہبی رسومات مکمل کرنے کے بعد 5دسمبر کو واہگہ بارڈر واپس روانہ ہوجاہیں گے۔