تعلیمی تحقیق کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس آج ہو گی

  تعلیمی تحقیق کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس آج ہو گی

  



لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق کے زیر اہتمام تعلیم پر تحقیق کے موضوع پرساتویں بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب بروز منگل (آج) صبح 10:30بجے فیصل آڈیٹوریم میں ہوگی جس میں وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر و دیگر شرکت کریں گے۔ اپنے بیان میں ڈائریکٹر ادارہ تعلیم و تحقیق پروفیسر ڈاکٹررفاقت علی اکبر نے بتایا کہ ’ٹیچرز ایجوکیشن اور اکیسویں صدی‘ کے تھیم پر منعقدہ تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں امریکہ، برطانیہ،پاکستان سمیت دنیا بھر سے محققین شرکت کرتے ہوئے 150سے زائد تحقیقی مقالے پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تین روزہ کانفرنس ملک میں درپیش تعلیمی مسائل پر بات کرنے کیلئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1