عوام کی مشکلات دور کرنے کیلئے جامع پالیسیاں مرتب کی ہیں،ہاشم ڈوگر
لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر بہبود آبادی کرنل ر ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا مکمل ادراک ہے، ان کے مسائل کے ازالے اور ریلیف مہیا کرنے کے لیے جامع پالیسیاں مرتب کی گئی ہیں جن کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں آئے سائلین کی شکایات اور مسائل سننے کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کو تعلیم، صحت اور خوراک سمیت زندگی کی تمام سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی نا اہلی کی وجہ سے ملک آج اس نہج پر پہنچ چکا ہے ہم سب وزیراعظم عمران خان کی بہترین قیادت میں وطن عزیز کو مشکلات سے نکالنے اور اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا فوکس شارٹ ٹرم پلاننگ کی بجائے لانگ ٹرم پلان کی جانب ہے تاکہ عوام کو مستقل بنیادوں پر فائدہ ہو۔ صوبہ پنجاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ہر سیکٹر میں بہتری لانے کے لئے نئی اصلاحات متعارف کروا رہی ہے۔ محکمہ سماجی بہبود اور پاپولیشن ویلفیئر جیسے نظر انداز شعبوں پر مکمل توجہ دی جا رہی ہے۔
ہاشم ڈوگر