پنجاب بھر کے اساتذہ کل کے دھرنے میں شرکت کریں گے،سجاد اکبر

پنجاب بھر کے اساتذہ کل کے دھرنے میں شرکت کریں گے،سجاد اکبر

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک اساتذہ پنجاب کے راہنماؤں سید سجاد اکبر کاظمی، چوہدری سرفراز، اللہ بخش قیصر، امتیاز عباسی، چوہدری صفدر، رائے مصطفی ریاض، ملک لطیف شہزاد، ظفر اقبال روانہ،انیس، ساجد قدیر، عقیل آزاد، نجم الحسن نجمی، اسلم گھمن، وحید مراد یوسفی، رانا لیاقت علی و دیگر نے کہاکہ اساتذہ منفی پراپیگنڈہ پر کان نہ دھریں۔کل کے دھرنے میں شرکت کے لئے بھر پور تیاری کے ساتھ لاہور آئیں۔ اپنے ہمراہ سردی سے بچاؤ کے لئے جیکٹ و گرم چادر لائیں چونکہ اساتذہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیں گے۔ انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ اساتذہ کو ڈرانا دھمکانا چھوڑ دیں۔ تحریک اساتذہ پنجاب کا احتجاج پُر امن ہے اگر رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو حالات کی ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔

اساتذہ کسی صورت تعلیمی ادارے بلدیاتی اداروں کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔اساتذہ کو درپیش مسائل و مطالبات کئی مرتبہ ارباب اختیار تک پہنچا چکے لیکن منٹس آف میٹنگ جاری کر کے طفل تسلیاں دی جاتی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1